قومی آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی

Oct 22, 2025 | 14:03:PM
 قومی آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹر عامر جمال کی نومولود صاحبزادی انتقال کرگئی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)  پر عامر جمال نے نومولود کاہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے  افسوسناک خبر  دی۔

شیئر کی گئی تصویر کے ہمراہ عامر جمال نے ٹوئٹ کی ’ اللہ کی طرف سے اللہ کی طرف ‘ ۔

 عامر جمال کی ٹوئٹ میں درج تھا کہ ’میری ننھی شہزادی میں آپ کو زیادہ دیر تک نہیں سنبھال سکا، ماں اور بابا آپ کو یاد کریں گے۔

پاکستانی کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں بیٹی کیلئے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘۔ تاہم فی الحال  بچی کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

دوسری جانب کرکٹر کی ٹوئٹ پر مداحوں سمیت اسپورٹس شخصیات بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے والدین کیلئے صبر کی دعا کررہے ہیں ۔

 پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق  کپتان ثنا میر نے عامر جمال کی ٹوئٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اہلیہ  سمیت ان کیلئے بھی صبر کی دعا کی۔