علیمہ خان کے چوتھی بارناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی )26نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان سمیت دس ملزمان کے خلاف 26 نومبر تھانہ صادق کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی سماعت کی،عدم پیشی پر علیمہ خان کے چوتھی بار وارنٹ جاری کردیئےگئے جبکہ ان کے ضامن کا ایک لاکھ روپے کا مچلکہ بھی بحق سرکار ضبط کرلیاگیا۔
کیس کے 10ملزمان عدالت میں پیش ہوئے لیکن علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوئیں،عدالت نے کہاکہ علیمہ خان 10،10لاکھ کے 2مچلکے اور ضامن پیش کریں،حملے میں 4گاڑیوں کے 85 لاکھ کے مچلکےبھی بحق سرکار ضبط کرتے ہوئے گاڑیوں کے مالکان کو24 اکتوبر کو طلب کرلیاگیا،آئی جی بلوچستان اور آئی جی کے پی کو گاڑیاں پکڑ کر عدالت کے حوالے کرنے کا حکم دیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:روٹی نان کی قیمتیں، نان بائیوں سے مذاکرات کر کے معاملہ حل کرنے کی ہدایت
عدالت نے ایس پی راول محمد سعد اور ڈی ایس پی وارث خان رانا نعیم کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاکہ پولیس افسران نے عدالت میں بوگس رپورٹ جمع کروائی کہ علیمہ خان روپوش ہیں،وہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتی دیکھی گئیں کہاں روپوش ہیں؟پولیس افسران عدالت کو دھوکہ دے رہے ہیں،دونوں افسران 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوں۔