پاکستان اور افغانستان میں تجارت بدستور بند، زمینی رابطے بھی 10 روز سے منقطع

Oct 22, 2025 | 09:28:AM
پاکستان اور افغانستان میں تجارت بدستور بند، زمینی رابطے بھی 10 روز سے منقطع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) پاکستان اور افغانستان میں تجارت بدستور بند رہی، زمینی رابطے بھی 10 روز سے منقطع ہیں۔

طورخم، چمن، غلام خان، انگور اڈا بارڈر کے ذریعے تجارت معطل رہی، دونوں اطراف ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

 پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگیں، تاجروں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو  پھر  مقابلے کیلئے تیار

کوئٹہ سے چمن کیلئے پسنجر ٹرین بارڈر کی صورتحال کے باعث چھٹے روز بھی معطل رہی۔

 پسنجر ٹرین آج سے بحال ہونے کا امکان ہے، کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہوگی۔