سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع

Oct 22, 2023 | 17:26:PM
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع
کیپشن: سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) اسلام آبادمیں سانحہ 9 مئی سے متعلق فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع ہوگیا، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو اس سلسلے میں آگاہ کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو متفرق درخواست میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے آگاہ کیاگیا ہے، وفاقی حکومت کی متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 3 اگست کے حکم نامےکی روشنی میں عدالت کو ٹرائلزکے آغاز سے مطلع کیا جارہا ہے، فوجی تحویل میں لیے گئے  افراد کوپاکستان آرمی ایکٹ 1952 اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتارکیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ،بڑی خبر آگئی

درخواست میں مزید کہا گیا کہ گرفتار افراد جی ایچ کیو راولپنڈی اور کورکمانڈر ہاؤس لاہورپر حملے میں ملوث ہیں، گرفتار افراد پی اے ایف بیس میانوالی، آئی ایس آئی سول لائنز فیصل آباد پرحملے میں بھی ملوث ہیں، گرفتار افراد حمزہ کیمپ، بنوں کیمپ اورگوجرانوالہ کیمپ پرحملے میں ملوث ہونے پرتحویل میں ہیں، 9 اور 10 مئی کے واقعات کی روشنی میں 102 افرادگرفتار کیے گئے اور ان افراد کے انصاف کے حق کیلئے فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع کیاگیا  جب کہ زیر حراست افراد کے مفاد کو مدنظر  رکھتے ہوئے ٹرائل کیا جارہا ہے۔

متفرق درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے دوران قصور وار ثابت نہ ہونے والا بری ہوجائے گا اور فوجی عدالتوں میں ٹرائل سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوگا، فوجی عدالتوں میں ٹرائل  کے بعد جو قصور وار ثابت ہوگا اسے معمولی سزائیں ہوں گی، 9 اور 10مئی کے واقعات میں ملوث جو افراد جرم کے مطابق قید کاٹ چکے انہیں رہا کردیاجائےگا جبکہ فوجی ٹرائل کے بعد قانون کے مطابق سزاؤں کے خلاف سزا یافتہ متعلقہ فورم سے رجوع کرسکیں گے۔