مذہبی تنظیم کا لانگ مارچ، وزارت داخلہ کا انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کا حکم

Oct 22, 2021 | 22:21:PM
پی ٹی اے،انٹرنیٹ،ٹی ایل پی،انٹر نیٹ بند
کیپشن: پی ٹی اے ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مذہبی تنظیم کا لانگ مارچ، وزارت داخلہ کا  انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کا حکم  ۔ وزارت داخلہ نے لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزارت داخلہ نے داتا صاحب، شاہدہ سمیت نئے اور پرانے راوی پل کے علاقہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کی ہدایات کیں۔ انٹرنیٹ سروسز مذکورہ علاقوں کے 5 کلومیٹر کے اطراف میں معطل رہیں گی ۔ وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کیلئے پی ٹی اے حکام کو ہدایات دیں۔

یہ بھی پڑھیں:آٹا چورو،چینی چورو، ہماری جان چھوڑو۔۔وزیراعلیٰ سندھ کا ریلی سے خطاب