میران شاہ :دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2جوان شہید۔۔۔ایک دہشتگرد ہلاک

Oct 22, 2021 | 21:36:PM
دہشتگرد، فائرنگ
کیپشن: دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دوجوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

   پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسکیورٹی فورسز نے  آپریشن کیا ۔جس پر  دہشتگردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ 2 جوان شہیدہوگئے،دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق شہید ہونے والوں میں 34 سالہ نائیک خلیل اور 21 سالہ سپاہی شاکر اللہ شامل ہیں ۔۔۔ نائیک خلیل کا تعلق کوہاٹ سے اور سپاہی شاکر اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ۔۔ نیدر لینڈ کی پوری ٹیم 44رنز پر آؤٹ