ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ۔۔ نیدر لینڈ کی پوری ٹیم 44رنز پر آؤٹ

Oct 22, 2021 | 21:15:PM
نیدر لینڈ کم ترین سکور
کیپشن: سری لنکا کی ٹیم ورلڈ کپ میں فتح کا جشن مناتے '
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے   پہلے مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا کیخلاف نیدر لینڈ کی پوری ٹیم 44رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز کی ٹیم  سری لنکا کیخلاف میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف  44رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ نیدر لینڈز کے بلے باز صرف 10اوورز ہی کریز پر رہ سکے ۔

نیدر لینڈ کی طرف سے  کولن اکریمن 11 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے لاہیورو کمارا اور ہراسنگا ڈی سلوا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔  مہیش تھیکشانا نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔

یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا دوسرا سب سے کم  ترین اسکور ہے۔اس سے قبل بھی نیدر لینڈ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف 2014 کے ورلڈ کپ میں 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

جبکہ سری لنکا نے یہ ٹارگٹ 2وکٹو ں کے نقصان پر پورا کرلیا۔سری لنکا کے کوشال پریرا 33رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان مختار اور زنیرہ کی شادی ۔۔۔دلہادلہن سمیت کئی اداکاروں کا رقص۔۔۔ویڈیو وائرل