لاہور: مذہبی تنظیم کے کارکنوں کے پتھرائو سے 2پولیس اہلکار شہید

Oct 22, 2021 | 21:21:PM
کارکنوں کے پتھرائو، پولیس اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں ایک مذہبی تنظیم کے کارکنوں کے پتھراﺅ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔شہید ہونے والے اہلکاروں میں ایوب اور خالد شامل ہیں جبکہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی تنظیم کے کارکن سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کیلئے سراپا احتجاج ہیں اور اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کردیا ہے ،جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس اور مذہبی تنظیم کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تحریک لبیک کے لانگ مارچ پر پولیس کی آنسو گیس سے شیلنگ۔۔ویڈیو سامنے آٰگئی
ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق مذہبی تنظیم کے کارکنوں کی جانب سے پتھراﺅ کیا گیا جس سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے،شہید ہونے والوں میں ایوب اور خالدشامل ہیں جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ترجمان آپریشنز ونگ کامزید کہناتھا کہ شرکا کی جانب سے پولیس پر پٹرول بم بھی گرائے گئے۔ان کاکہناتھا کہ مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے پولیس نے روکا،جس پر مشتعل ہجوم کی جانب سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال اورپتھراؤکیاگیا۔ ترجمان آپریشنز ونگ نے کہاکہ ریاستی رٹ کو قائم کرنے والوں اہلکار اپنے فرائض کیلئے ڈٹ کے کھڑے ہیں۔ پولیس تشدد کے باوجود تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی نے آگ پکڑ لی۔۔ویڈیو دیکھیں