گانجا کا بندو بست ہوجائیگا۔۔چنکی پانڈے کی بیٹی کا آریان کو پیغام۔۔کھلبلی مچ گئی

Oct 22, 2021 | 19:00:PM
انینا پانڈے،چنکی پانڈے،بالی وڈ،آریان خان
کیپشن: انینا پانڈے،آریان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)آریان خان کیخلاف منشیات کیس میں چو نکا دینے وا لامو ڑ آگیا۔ادا کا ر چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے سے بھی تفتیش۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے سے تین گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے اننیا سے آریان کے ساتھ ہوئی واٹس ایپ چیٹ پر بھی بات کی۔این سی بی نے دعویٰ کیا ہےکہ آریان اور اننیا واٹس ایپ چیٹ میں گانجاکے بندوبست پر بات کررہے تھے۔

چیٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ آریان نے اننیا سے پوچھا تھا کہ کیا گانجا کا کوئی انتظام ہوسکتا ہے؟ اس پر اننیا نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ انتظام کریں گی۔ذرائع کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران یہی بات این سی بی افسران کی جانب سے اننیا سے پوچھی گئی تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ مذاق کررہی تھیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ اننیا پانڈے کو آج صبح بھی پوچھ گچھ کے لیے ایک بار این سی بی نےاپنے دفتر طلب کیا۔ این سی بی نے شاہ رخ خان سمیت اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ آننیا پانڈے کے گھر بھی چھاپہ مارا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آگئی۔۔ دوشیزہ کا ریلوے سٹیشن پر دلکش رقص۔۔ویڈیو وا ئرل