وزیراعظم  کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف بڑا اعلان

Oct 22, 2021 | 18:38:PM
وزیراعظم عمران خان ،مہنگائی
کیپشن: وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر مہنگائی پر قابو پانے کیلئے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم  عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پر انہیں مہنگائی، امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں بارے  بریفنگ دی گئی۔اس موقع پروزیر اعظم  عمران  خان کو مہنگائی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال  برقرار رکھنے کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ  مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ضلع اور تحصیل کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کی گئی ہیں،انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ  پنجاب میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کوبر وقت مکمل کریں تاکہ عوام کی سہولت ہو، عوام کے فائدے کے لیے تمام عوامی فلاحی منصوبوں کے بہترین معیار کو یقینی بنایا جائے گا، قانون سب کے لیے برابر ہے، قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعظم نے اس موقع  پر مزید کہا کہ وزیراعظم نےکہاہےکہ حکومت پائیداراقدامات کرکےلوگوں کوزیادہ سےزیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنارہی ہے، حکومت مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی تکلیف سے پوری طرح آگاہ ہے، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار عامر خان انتہا پسند ہندوئوں کے نشانے پر۔۔ویڈیو وا ئرل