اداکار عامر خان انتہا پسند ہندوئوں کے نشانے پر۔۔ویڈیو وا ئرل

Oct 22, 2021 | 18:06:PM
عا مر خان،انتہا پسند ہندو،اشتہار
کیپشن: عا مر خان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)بالی وڈ کے معروف ادا کا ر عا مر خان کا نا م کسی تعا رف کا محتا ج نہیں،ان کی بہت سی فلموں نے بلا ک بسٹر کا میابیاں حا صل کی ہیں۔مگر ان سب کے با وجود وہ انتہا پسند ہندوئوں کی آنکھوں میں بہت کھٹکتے ہیں۔اب ان کے ایک اشتہار پر بھی ہندو انتہا پسندوں نے بہت اظہار ناراضگی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اشتہار کے ذریعے عامر خان نے لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ سڑک پر پٹاخے جلانے کے دوران سڑکیں بلاک ہوجاتی ہیں جس سےمسا فروں کو پریشانی ہوتی ہے۔ لیکن حسب توقع انتہا پسند ہندوؤں نے اسے مذہبی رنگ دے دیا۔

بی جے پی کرناٹکا کے وزیر اننتھ کمار نے  عامر خان پر تنقید کرتے ہوئے گاڑی کے ٹائر بنانے والی کمپنی کے مینجر اور سی ای او کو خط لکھا اور کہا ہے کہ اس اشتہار سے ہندوؤں میں بے چینی پھیلی ہے۔بی جے پی کے وزیر نے خط میں مسلمانوں کے لیے بغض کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’مسلمانوں کی جانب سے جمعہ کے روز نماز کے نام پر روڈ کو بلاک کرنا۔ روزانہ مائیک پر اذان دی جاتی ہے جس کی آواز بہت سے لوگوں کو پریشان کرتی ہے۔ اننتھ کمار نے بالی وڈ کے مسلم ہیروز کا نام لیے بغیر کہا ’’اینٹی ہندو ہیروز‘‘ کا ایک گروپ ہمیشہ ہندوؤں کے جذبات مجروح کرتا ہے اور اپنی کمیونٹی کے بارے میں بات نہیں کرتا۔

یا د رہے کہ اس سے قبل گلوکار سونو نگم بھی اذان پر پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویکسین لگوا نے سے انکا ر کرنے والی بالی وڈ ادا کا رہ سے متعلق انتہا ئی تشویشنا ک خبر ۔۔ویڈیو وائرل