ویکسین لگوا نے سے انکا ر کرنے والی بالی وڈ ادا کا رہ سے متعلق انتہا ئی تشویشنا ک خبر ۔۔ویڈیو وائرل

Oct 20, 2021 | 20:15:PM
پوجا بیدی،کورونا میں مبتلا،ویڈیو واثرل
کیپشن: پو جا بیدی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پوجا بیدی نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پوجا بیدی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔اداکارہ کو ماسک نہ پہننے اور کورونا ویکسینیشن نہ کروانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

وہ اب کہتی ہیں کہ میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہوں، بھاپ لے رہی ہوں اور گرم غذا کا انتخاب کررہی ہوں، مضبوط قوت مدافعت سے کورونا وائرس کو شکست دوں گی۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں سوچ رہی تھی کہ اب تک کورونا وائرس سے میرا سامنا کیوں نہیں ہوا کیونکہ یہ وائرس تو ہر ایک کو ہونا ہی ہے لہٰذااب مجھے بھی اس نے اپنا شکار بنالیا ہے اور میرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آگئی۔۔ دوشیزہ کا ریلوے سٹیشن پر دلکش رقص۔۔ویڈیو وا ئرل