آئی پی ایل میں دپیکااور رنویر سنگھ کی ٹیم کی انٹری ۔۔۔

Oct 22, 2021 | 16:21:PM
رنویر سنگھ کی نئی ٹیم 
کیپشن: رنویر سنگھ اور دپیکا پڈاکون فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی پی ایل میں ایک اور ٹیم کا اضافہ ہونے جارہا ہے ۔۔بھارت کے معروف اداکاررنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ دپیکا پڈاکون آئی پی ایل کی نئی ٹیم کی بولی لگائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ بھی انڈین پریمیئرلیگ کی نئی ٹیم خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں اور نئی ٹیم کی بولی میں حصہ لیں گے۔
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے علاوہ انگلش پریمیئر لیگ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مالکان بھی آئی پی ایل کی دونوں ٹیموں خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہے ۔10 سالہ لائسنس کیلئے ہر ٹیم کی بولی 375 ملین ڈالر سے 425 ملین ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ پریتی زنٹا ،شلپا شیٹھی اور شاہ رخ خان بھی ٹیمیں خرید چکے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:عدالت نے کتوں کا گوشت فروخت کرنیوالے تاجرکو عبرتناک سزاسنا دی