والد کے لائیو شو کے دوران بیٹے کی مداخلت۔دلچسپ تبصرے

Oct 22, 2021 | 13:11:PM
لائیو شو کے دوران بچے کی دلچسپ حرکتیں
کیپشن: لائیو شو، مانیٹرنگ ڈیسک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں والد کے لائیو انٹرویو کے دوران بیٹے کی مداخلت،بچے کی  اچھل کود ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرویو کے دوران والد مطمئن انداز میں میزبان کے سوالوں کے جواب دیتا رہا جبکہ پروگرام میزبان بھی بچے کی حرکتیں دیکھ کر مسکراتا رہا،ویڈیو میں بچے کو والد کے انٹرویو کے دوران اچھل کود کرتے اور نقلیں اتارتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

والد کے انٹرویو کے دوران بچے کی اچھل کود کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ناصرف پسند کیا جا رہا ہے بلکہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    دوست مشکل میں ہے اورآپ جشن منا رہی ہیں۔ کاجول تنقید کی زد میں