وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

Oct 22, 2021 | 12:03:PM
وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے
کیپشن: وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔ عثمان بزدار وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریف کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران سے گورنر پنجاب چودھری سرور بھی ملاقات کریں گے۔ گورنر چودھری سرور جی ایس پی پلس کے معاملے پر اپنے دورہ یورپ بارے وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔
وزیراعظم لاہور کے ضمنی الیکشن بارے بھی پارٹی کی سینئر لیڈرشپ سے مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: موسلاھار بارشیں اور برفباری۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

 وزیراعظم کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور بلدیاتی انتخابات بارے بھی اجلاس ہوگا۔ عمران خان کی زیرصدارت احساس پروگرام بارے بھی اجلاس ہوگا۔
 مہنگائی کی روک تھام کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات بارے بھی وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا