کون سا ملک ہوائی طوفان کی زد میں آگیا۔۔ویڈیو میں نظارہ دیکھیں

Oct 22, 2021 | 11:24:AM
 فرانس ، ہوا ،طوفان
کیپشن: فرانس میں ہوا کے طوفان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ کے مشہور  ملک فرانس میں ہوا کے طوفان نے نظام زندگی معطل کردیا ۔  طوفانی موسم سے متعدد شہروں میں ٹرین سروس معطل  اور لاکھوں گھر وں کی  بجلی بند رہی۔

العربیہ کی ویب رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ایک ملین فرانسیسی گھروں میں سے ایک چوتھائی بجلی سے محروم رہے۔ شمالی فرانس ، نیدرلینڈز اور بیلجیئم کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چلنے کے بعد نارمنڈی سے پیرس کے علاقے تک ٹرینیں روک دی گئیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روٹرڈیم کے جنوبی سرے پر واقع ہالینڈ کے قصبے بیرینڈریکٹ میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جہاں تیز ہواؤں نے صبح سویرے رہائشی محلے میں چھتوں سے ٹائلیں اڑادی تھیں اور درختوں کو اکھاڑ دیا تھا۔

طوفان بدھ کی سہ پہر میں برٹنی کے بحر اوقیانوس کے ساحل سے ٹکرانا شروع ہوا۔ رات کے وقت مشرق کی طرف بڑھ گیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔فرانس کےمحکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو جرمنی ، بیلجیم اور لکسمبرگ کی سرحدوں پرملک کے شمال مشرق کی طرف سے آنے والے طوفان کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔میٹ آفس کے مطابق نارمنڈی میں ہوائیں 175 کلومیٹر فی گھنٹہ (109 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں میوزیکل کنسرٹ۔۔ سٹیج پر لڑکی کا امریکی گلوکا کیساتھ ڈانس۔۔ہزاروں لوگوں کی شرکت۔۔ویڈیو وائرل