فاسٹ بائولرشاہین آفریدی انجری کا شکار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بور( پی سی بی ) کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو پی سی بی کے میڈیکل پینل کی خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق شاہین آفریدی کی فٹنس اور انجری کی نوعیت کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے اور اس حوالے سے میڈیکل ٹیم مسلسل ان کی صورتحال مانیٹر کر رہی ہے۔
ترجمان پی سی بی نے کہا کہ فاسٹ بولر کی اگلے میچ میں شمولیت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی کلیئرنس سے مشروط ہوگا اور حتمی اعلان فٹنس رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ِ
یہ بھی پڑھیں :ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی کل دوحا روانگی متوقع