شیخ حسینہ واجد کی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے:پاکستان

Nov 22, 2025 | 13:40:PM
شیخ حسینہ واجد کی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے:پاکستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی سزا کو بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا پر پاکستان کا ردعمل آگیا،وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان اس میں مداخلت کو مناسب نہیں سمجھتا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے عوام جمہوری ،آئینی عمل سے مسائل سلجھانے کی اہلیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

خیال رہے شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں گزشتہ برس طلبہ کے ملک گیر احتجاج کو طاقت کے ساتھ کچلنے کی کوشش کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 1400 کے قریب افراد جاں بحق جب کہ ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے 11 ویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 4 دسمبر کو طلب کرلیا

بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل میں شیخ حسینہ واجد اور ان کے ہمنوا سابق وزرا کے خلاف کیس چلایا گیا اور عدالت نے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور ان کے 6 ساتھیوں کو سزائے موت سنائی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں طلبہ کے بڑھتے احتجاج اور ڈھاکا میں حکومتی ایوانوں میں داخلے سے قبل 78 سالہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد اپنی حکومت اور وطن چھوڑ کر طیارے میں اپنے دوست ملک بھارت فرار ہو گئی تھیں اور ایک سال سے زائد عرصہ سے وہیں روپوشی کی زندگی گزار رہی ہیں۔