جی ڈی اے نے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کوٹف ٹائم دینے کاحتمی فیصلہ کرلیا

Nov 22, 2023 | 22:16:PM
جی ڈی اے نے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کوٹف ٹائم دینے کاحتمی فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) نے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کوٹف ٹائیم دینے کاحتمی فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی صدارت میں راجہ ہاوس پر جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں مسلم لیگ ن ،جی یو آئی، ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر سیاسی،مذھبی اور قومپرست جماعتوں سے مذاکرات کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور اہم فیصلے کئے گئے۔

پیرپگارہ نے عام انتخابات میں سندھ بھر کی ہر نشت پر امیدوار کھڑے کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی، جبکہ ایم کیوایم،جے یوآئی سمیت پا کستان پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں سےملکراتحاد بنانے پربھی اہم مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے  مطابق پیپلزپارٹی کے پندرہ سالہ اقتدار کوسندھ کی تباھی کےسال قراردیاگیا،زراعت کی تباہی ،کرپشن،سندھ کی معاشی بدحالی پرتشویش،سیلاب متاثرین کی بحالی نہ کرنے،بیروزگاری،امن امان کی خراب صورتحال  اغوا برائے تاوان پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ،جبکہ الیکشن کمیشن کے رویے پر تشویش کا اظہارکیاگیا۔

رہنماؤں نے  کہا کہ نگران حکومت اور صوبائی الیکشن کمیشن کے حوالے سے جی ڈی اے نے جو خدشات پیش کیے تھے انہیں ابھی تک حل نہیں کیا گیا،موجودہ نگران حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے انتخابات شفاف ہونےپرشکوک کااظہارکیاگیا۔

پیرپگارانے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ  ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اگر انتخابات صاف شفاف نہیں ہوئے تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں،نگران حکومت اور الیکشن کمیشن اپنی آئینی زمیداری کو پورا کرتے ہوئے ملک میں صاف شفاف  انتخابات کروائے، ملک میں سخت احتساب کی ضرورت ہے کرپشن میں ملوث لوگوں سے لوٹی ہوئی رقم ملک کے خزانے میں جمع کروائی جائے۔

پیر صاحب پگارا  نے کہا کہ  جی ڈی اے انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوکر سندھ کی تقدیر بدلے گی،سندھ کی عوام کوہمت نہ ہارے عام انتخابات میں چوروں اور لٹیروں اور کرپٹ مافیا کو باہر پھینک نکالیں۔

اجلاس میں جی ڈی اے کے رہنما سید صدر الدین شاھ راشدی ،ڈاکٹر صفدر عباسی،ڈاکٹر فھمیدہ مرزا،سید مظفر حسین شاھ،رئیس مرتضی خان جتوئی، سید زین شاھ،ایاز لطیف پلیجو، سردار عبدالرحیم ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا،عرفان اللہ مروت ،سید محمد راشد شاہ،سید محمد اسماعیل شاھ راشدی ،عبد الرزاق راہموں اور دیگر شریک تھے