جامعہ کراچی نےاے ڈی اے اور اے ڈی سی کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

Nov 22, 2023 | 22:02:PM
جامعہ کراچی نےاے ڈی اے اور اے ڈی سی کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی یونیورسٹی نے اے ڈی اے اور اے ڈی سی کے عارضی امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ناظم امتحانات جامعہ کراچی  نے  ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس کے پارٹ ون کے امتحان،ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس ریگولر اور پراویٹ 2023 کے امتحان کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

اے ڈی اے کا پہلا پرچہ اٹھائیس نومبر دو ہزار تیئیس کو منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:وائس چانسلر کی خالی آسامی پر قائم مقام وائس چانسلر تعینات

جاری اعلامیہ کے مطابق  امتحانات28 نومبر 2023 سے 14 دسمبر 2023 تک جاری رہے گے جبکہ  اے ڈی سی کا پہلا پرچہ 11دسمبر2023 کو منعقد ہوگا۔