کچھ چیزوں کی جذباتی قدر ہوتی ہے۔۔ لارا دتا نے موبائل فون کور تبدیل نہ کرنیکی وجہ بتا دی

Nov 22, 2021 | 16:09:PM
لارا دتا نے موبائل فون کا کور تبدیل نہ کرنے کی وجہ بتا دی
کیپشن: لارا دتا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ’ لارا دتا ‘ کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ میں موبائل فون تھام رکھا ہے ، اس تصویر کے توجہ کا مرکز بننے کی وجہ موبائل فون کا کور ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ آج کل اپنی نئی آنے والی ویب سیریز کی پروموشن میں مصروف ہیں ، اداکارہ کے ایک مداح نے تصویر میں سے اس فون کور کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ” سوچتا تھا یار ہم جیسے لوگ ہی غریب ہوتے ہیں، اب لارا دتا جی کو ہی دیکھ لو انہوں نے اپنا موبائل کور دو سال سے تبدیل نہیں کیا ہے ۔“

بالی ووڈ اداکارہ لارا دتا نے اپنے مداح کے اس پیغام پر فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” درست کہا، کیونکہ کچھ چیزوں کی جذباتی قدر بھی ہوتی ہے “۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیج ڈانسر کا تھانے پر دھاوا۔۔گرفتار ملزم چھڑا کر لے گئیں

  اداکارہ اس کے علاوہ ایک اور وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں ، ان  کی جعلی پروفائل ڈیٹنگ ایپ پر کافی مقبول ہو رہی ہے ، جس پر اداکارہ کو خود سامنے آتے ہوئے وضاحت جاری کرنا پڑی ۔

 لارا دتا نے انسٹا گرام پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ ” میرے پاس میمز اور پیغامات کر بھر مار ہو گئی ہے ، جس میں مجھے بتایا جارہاہے کہ کسی ڈیٹنگ ایپ پر میری پرفائل موجود ہے ، تو یہ بہت ہی حیران کن ہے ، مجھے ایک ایک کو بتانا پڑ رہاہے کہ یہ جعلی ہے ، تو میں نے سوچا کہ بہتر ہے کہ آن لائن ہوتے ہوئے ایک ہی مرتبہ سب کو بتا دوں ، میں فی الحال کسی بھی ڈیٹنگ ایپ پر نہیں ہوں اور نہ ہی کبھی آئی ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:خوبرو اور نوجوان ماڈل نے شادی کرلی