جونامعلوم ہیں ہم سب کومعلوم ہیں، فضل الرحمان کاپشا ور جلسہ سے خطا ب

Nov 22, 2020 | 18:05:PM
جونامعلوم ہیں ہم سب کومعلوم ہیں، فضل الرحمان کاپشا ور جلسہ سے خطا ب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور میں جاری پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنگ کااعلان کرچکے ہیں۔میدان جنگ سے پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہے ۔ہم پہلے کہہ چکے ہیں کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی۔عوام نے دھاندلی کے نتیجہ میں بننے وا لی حکومت کومستردکردیاہے۔ہم فوج کااحترام کرتے ہیں،وہ جونامعلوم ہیں ہم سب کومعلوم ہیں۔آپ کے جلسوں سے حکمران بوکھلائے ہو ئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق مو لا نا فضل الرحمان نے جلسہ سے خطا ب میں کہا ہے کہ دو سال میں تم نے پا کستان کی معیشت کوتباہ کردیا ہے۔ملک کی معیشت گرتی توریاست باقی نہیں رہ سکتی۔ریاست کی بقاکادارومدارمستحکم معیشت پرہوتاہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ اور تحریک لبیک کے سربراہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز دادی کے انتقال کے باعث جلسے میں گفتگو نہیں کرسکیں۔
انہوں نے تحریک لبیک کے سربراہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ’ہم مولانا خادم حسین رضوی کے خاندان، جماعت اور تمام متعلقین سے تعزیت کرتے ہیں۔