کراچی:لوروناایس او پیز کی خلاف ورزی ،دکانوں اور ریسٹورنٹ کی شامت آگئی  

Nov 22, 2020 | 09:46:AM
 کراچی:لوروناایس او پیز کی خلاف ورزی ،دکانوں اور ریسٹورنٹ کی شامت آگئی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع شاپنگ مال میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی دکانوں اور ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے کلفٹن میں واقع شاپنگ مال میں کارروائی کی، ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر کئی دکانوں اور ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے شاپنگ مال میں ماسک کے بغیر گھومنے والے افراد پر جرمانہ بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر جنوبی نے بسوں میں بھی کارروائی کی اور مسافروں کو مفت ماسک بھی دیے۔واضح رہے کہ کراچی کے 4 اضلاع میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 دسمبر کی شام 7 بجے تک ہوگا۔