کراچی ایئرپورٹ سے آخری حج فلائٹ روانہ ؛ 41 ہزار 171 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) پاکستان سے حج فلائٹس آپریشن کراچی ایئرپورٹ سے آخری حج فلائٹ کی روانگی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔
پی اے اے کے ھکام نے آج بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ سے حج فلائٹس سے مجموعی طور پر 41 ہزار 171 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوئے ۔
روٹ ٹو مکہ اقدام کے تحت 30 ہزار 894 عازمین روانہ ہوئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر 117 روٹ ٹو مکہ فلائٹس کامیابی سے آپریٹ کی گئیں۔
کراچی ایئرپورٹ سے 231 حج فلائٹس پرائیویٹ حج سکیم سے جانے والے عازمین کو لے کر سعودی عرب گئیں۔ پرائیویٹ انتظام کے ساتھ حج کیلئے جانے والے 10 ہزار 277 عازمین حج "روٹ ٹو مکہ" انتظام کے علاوہ روانہ ہوئے۔
کراچی ایئرپورٹ پر پری حج آپریشن مربوط انتظامات کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہونے اور سارے آپریشنز کے دوران کوئی بد نظمی اور بدمزگی سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیئے: بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات کروا دی گئی