سی ڈی اے کا ملازمین کو عیدی دینے کا حکم

May 22, 2026 | 16:45:PM
سی ڈی اے کا ملازمین کو عیدی دینے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن نے سی ڈی اے کو 2026 کے عید اور دیگر تہوار الاؤنس فوری ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
 نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ملازمین کیلئے عید اور دیگر تہواروں کے الاؤنس فوری جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ یہ حکم کمیشن کے رکن مصباح اللہ خان نے سی ڈی اے مزدور یونین کی درخواست پر جاری کیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ادارہ 2026 کے الاؤنس کی ادائیگی میں تاخیر کررہا ہے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین، کنٹریکٹ ورکرز، ڈیلی ویجز سٹاف، مسٹر رول ملازمین اور بعض نان گزٹیڈ افسران کو عیدالفطر، عیدالاضحی، کرسمس، ایسٹر اور دیوالی کے موقع پر ایک بنیادی تنخواہ کے برابر الاؤنس دیا جاتا ہے۔

یونین کے مطابق یہ ادائیگیاں 2007 سے 2025 تک باقاعدگی سے کی جاتی رہیں تاہم رواں برس انہیں روک دیا گیا۔ کمیٹی نے کیس کی سماعت کے بعد سی ڈی اے انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 مئی کو تفصیلی جواب سمیت طلب کر لیا ہے۔

 عبوری حکم میں ہدایت کی گئی ہے کہ اگلی سماعت تک تمام واجب الادا تہوار الاؤنس فوری ادا کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان