ترکی میں عدالت نے اپوزیشن سربراہ اوزگوراوزل کو عہدے سے برطرف کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترک عدالت نے اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کی قیادت کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا ہے۔
ترکیے کی عدالت نے اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کی قیادت کا انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اوزگُراوزل کو عہدے سے ہٹا دیا۔
عدالت نے سابق چیئرمین کمال قلیچ دار اوغلوکو دوبارہ پارٹی قیادت سونپنے کا حکم دے دیا۔
ترکیے کے اپوزیشن لیڈر اوزگُراوزل نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے سپریم کورٹ آف اپیلز سے رجوع کر لیا ہے ، اعلیٰ عدالت سے فیصلے کے کالعدم ہونے کی توقع ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد کمال قلیچدار اوغلو دوبارہ سی ایچ پی کے سربراہ بن گئے، کمال قلیچدار اوغلو2010 سے 2023 تک سی ایچ پی پارٹی کے سربراہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:فرانس کی تیل کمپنیوں پر ٹیکس کی تیاری،قیمتیں بڑھنے کا امکان