وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا پاکستان حج مشن کا دورہ
مختلف شعبوں کا دورہ ،عازمینِ حج کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عثمان خان)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان حج مشن کے مختلف شعبوں کا دورہ کیاہے۔
سردار محمد یوسف نے پاکستان حج مشن کے مختلف شعبوں کے دوروں کے دوران پاکستانی عازمینِ حج کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیااور کہا کہ حج کے اختتام پر ایک موبائل ایپ کے ذریعے حجاج سے فیڈبیک لیا جائے گا اور تمام اعداد و شمار پاکستان واپسی پر جاری کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اس موقع پر کہاکہ وزارت نے دوران حج رہنمائی کے لیے ناظمین کی تربیت اور تقرری مکمل کر لی ہے،ہر 188 حجاج کا گروپ ایک ناظم کی زیر قیادت مناسک حج ادا کرے گا۔
وفاقی وزیرکوبریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ مکہ مکرمہ میں سرکاری حج سکیم کے تحت 1 لاکھ 18 ہزار ہزار سے زائد عازمین حج موجودہیں ،شکایات و رہنمائی کے لیے پاک حج موبائل ایپ اور ٹال فری نمبر چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہیں،امسال خوراک، کھانے اور ٹرانسپورٹ کی شکایات کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم ہے،23 ہزار عازمین کرام کو موبائل ایپ اور حرم گائیڈز کے ذریعے رہنمائی فراہم کی گئی۔
بریفنگ میں بتایاگیاکہ رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ سے متعلق شکایات کا تناسب بالترتیب اشاریہ 32, اشاریہ 71 اور اشاریہ 52 رہا،ازالے کا تناسب بالترتیب 89 فیصد، 70 فیصد اور 90 فیصد رہا جبکہ باقی شکایات غیر متعلقہ قرار پائیں،عازمین حج کو 7 اور 8 ذی الحجہ کی درمیانی شب منیٰ پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ, بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
سردار محمد یوسف نے اس موقع پر مزیدکہاکہ پاکستانی عازمین حج اپنے بہترین نظم و ضبط سے ملکی وقار میں مزید اضافہ کریں۔