بھارتی کرنسی لڑکھڑا گئی، مرکزی بینک کا ہنگامی ایکشن پلان تیار

May 22, 2026 | 09:50:AM
بھارتی کرنسی لڑکھڑا گئی، مرکزی بینک کا ہنگامی ایکشن پلان تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی کرنسی روپیہ شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے، جس کے بعد بھارت کا مرکزی بینک   کرنسی کو مستحکم کرنے کے لیے سخت اور ہنگامی معاشی اقدامات پر غور کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں نمایاں گراوٹ کے بعد حکام 2013 کے معاشی بحران (“taper tantrum” دور) جیسے اقدامات دوبارہ استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ کرنسی کو سہارا دیا جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک ممکنہ طور پر شرحِ سود میں اضافہ، غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کے معاہدے  اور بیرونِ ملک سے ڈالرز حاصل کرنے جیسے اقدامات پر غور کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات سستی؟تیل پائپ لائن پر امریکہ کا  بڑافیصلہ

ماہرین کے مطابق روپے پر دباؤ بڑھنے کی صورت میں بھارت کو بیرونی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے مزید سخت پالیسی اقدامات کرنا پڑ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگر موجودہ دباؤ جاری رہا تو بھارت کو ماضی کی طرح مالیاتی عدم استحکام سے بچنے کے لیے فوری مداخلت کرنا ہوگی۔