طورخم بارڈر پر کسٹم اور ایف سی میں کشیدگی، پاک افغان دوطرفہ تجارت معطل

May 22, 2025 | 22:54:PM
طورخم بارڈر پر کسٹم اور ایف سی میں کشیدگی، پاک افغان دوطرفہ تجارت معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جواد شینواری )پاک افغان بارڈر طورخم پر ایف سی (فرنٹیئر کور) حکام کی مبینہ مداخلت کے خلاف احتجاجاً کسٹم عملے نے دفاتر کو تالے لگا دیے  جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت معطل ہو گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی حکام طورخم پر تعینات کسٹم اہلکاروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کر رہے ہیں اور آئے روز دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہاں تک کہ عملے کی جیبوں کی تلاشی لینا بھی معمول بن چکا ہے،ان اقدامات کو اختیارات سے تجاوز قرار دیتے ہوئے کسٹم حکام نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق احتجاجی اقدام کے طور پر کسٹم دفاتر بند کیے گئے ہیں  جس کے نتیجے میں بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب جب اس معاملے پر ایف سی حکام سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کسی بھی قسم کی رائے دینے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سشہباز شریف سے گورنر پنجاب  سردار سلیم حیدر خان  کی ملاقات، صوبائی امور پر گفتگو