وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات، صوبائی امور پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی ،جس میں صوبہ پنجاب سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
گورنر پنجاب نے ’’معرکہ حق ‘‘کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی،
ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہء خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ, وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے، بلاول بھٹو کی نٹالی بیکر سے ملاقات