وزیر اعلی پنجاب کی’’ گڈ ٹچ  بیڈ ٹچ‘‘ مہم کا پہلا دن،بچیوں کو حراساں کرنیوالے ملزم کے خلاف مقدمہ درج 

May 22, 2025 | 22:27:PM
وزیر اعلی پنجاب کی’’ گڈ ٹچ  بیڈ ٹچ‘‘ مہم کا پہلا دن،بچیوں کو حراساں کرنیوالے ملزم کے خلاف مقدمہ درج 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) وزیر اعلی پنجاب کی’’ گڈ ٹچ  بیڈ ٹچ‘‘ مہم کا پہلا دن، گرین ٹاؤن میں دن دیہاڑے بچیوں کو حراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن میں دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار ملزم نے سپارہ پڑھ کر واپس آنے والی بچیوں کو جسمانی طور پر حراساں کیا ،ڈبل ڈی بلاک میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ،فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزم کو بچیوں کو حراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے ،گرین ٹاؤن پولیس نے متاثرہ بچی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔گرین ٹائون پولیس کا کہنا ہےکہ بچیوں کو حراساں کرنے والے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ 
یہ بھی پڑھیں: پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے، بلاول بھٹو کی نٹالی بیکر سے ملاقات