پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے، بلاول بھٹو کی نیٹلی بیکر سے ملاقات
بلاول بھٹو سے چئیرمینBISPروبینہ خالد، ہمایوں خان اور فرحت اللہ بابر نے بھی ملاقات کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی زرداری ہاؤس آمد، دونوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد، پی پی پی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان اور پی پی پی ہیومن رائٹس سیل کے سربراہ فرحت اللہ بابر نے بھی ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نےامریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ جنگ بندی معاہدے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی روابط میں مزید استحکام چاہتا ہے، پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔

آج بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے بھی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی،بلاول بھٹو زرداری کو چیئرپرسن روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،اور بتایا کہ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے ہم نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے،
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نیوبینکنگ ماڈل کے تحت رقوم کی منتقلی کے عمل کو مزید شفاف بنایا گیا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روبینہ خالد کو کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک انقلابی منصوبہ ہے جس کے کامیاب ماڈل کو آج پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ آج بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان کی ملاقات بھی ہوئی، جس میں سیاسی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آج چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ہیومن رائٹس سیل کے سربراہ فرحت اللہ بابر نے بھی ملاقات کی، اس ملاقات میں چئیرمین بلاول بھٹو کو ملک میں انسانی حقوق سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ،امیدوں پر پورا اترنے کیلئے پرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر