گھر میں گرم گرم بروسٹ بنانے کی آسان ترکیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بروسٹ پاکستان میں کھائی جانیوالی ایسی ڈش جب سامنے آجائے تو ہاتھ روکنا مشکل ہو جاتا ہے، بچے ہوں یا بڑے سب اس کے دیوانے ہیں، آج آپ کو ریسٹورنٹ جیسا بروسٹ گھر میں بنانے کی آسان ترکیب بتاتے ہیں، بروسٹ بناتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ آنچ تیز نہ ہو اور جب بھی بروسٹ یا اور کوئی تلنے والی چیز گھر پر بنائیں تو میڈیم آنچ پر ہی پکائیں اس سے تلی جانیوالی چیز درست طریقے سے فرائی ہوگی اور کچی نہیں رہے گی۔
بروسٹ بنانے کیلئے اجزا:
چکن (بڑے ٹکڑے) :ایک کلو
سرکہ :آدھا کپ
ادرک لہسن پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ: ایک چائے کا چمچ
پسا ہوا گرم مصالحہ: ایک چائے کا چمچ
ہلدی: آدھا چائے کا چمچ
نمک :حسب ذائقہ
انڈے :چار عدد
میدہ :حسب ضرورت
بریڈ کرمبز :حسب ضرورت
تیل :فرائنگ کے لئے
ترکیب :
چکن میں سرکہ،نمک،ادرک لہسن پیسٹ،پسی ہوئی سرخ مرچ،پسا ہوا گرم مصالحہ اور ہلدی لگا کر میرینیٹ کریں۔
میرینیٹ کیے ہوئے گوشت پر میدہ لگائیں۔اب اسے انڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کرمبز لگائیں۔
پھر تھوڑی دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے گوشت کو فرائی کریں اور گولڈن رنگت آنے پر تیل سے نکال لیں۔
سرونگ پلیٹ میں رکھ کر سوس کیساتھ سرو کریں۔