تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی ، سابق ایم این اے پیپلزپارٹی میں شامل

May 22, 2023 | 23:13:PM
تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی ، سابق ایم این اے پیپلزپارٹی میں شامل
کیپشن: قطب فرید کوریجہ کا مخدوم احمد محمود کیساتھ گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کی ایک اور وکٹ گرگئی ،سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کو دوبارہ سے جوائن کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے،قطب فرید کوریجہ کچھ عرصہ قبل پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے ،کچھ عرصہ پی ٹی آئی میں رہنے کے بعد آج دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے ملاقات کے بعد کیا،قطب فرید کوریجہ کا کہنا تھاکہ قومی ادارے کےخلاف چلنے والی جماعت کے ساتھ نہیں چل سکتا، پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے بغاوت نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں اضافہ، اہم وکٹ گرا دی