لاہور :دن دیہاڑے 10 ویں جماعت کی طالبہ اغوا 

May 22, 2022 | 11:08:AM
لاہور :دن دیہاڑے 10 ویں جماعت کی طالبہ اغوا 
کیپشن: طالبہ کواغوا  کیا جارہا ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور میں جرائم پیشہ افراد سرگرم، شادباغ سے 10 ویں جماعت کی طالبہ کو دن دیہاڑے اغوا کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 17 سال کی طالبہ اپنے بھائی کے ساتھ امتحان دینے  کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ شادباغ کے علاقے میں 4 مسلح اغوا کاروں نے طالبہ کو اغوا کیا اور اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔

 واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی ان کے قریب آکر رکتی ہے ، ایک اغوا کار لڑکی کے بھائی کو تھپڑ بھی مارتا ہے اور پھر ملزم لڑکی کو گاڑی میں لے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر۔پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل  ایک اور گرفتاری

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے اغوا کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔