پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل ڈی جی پارلیمانی امور گرفتار

May 22, 2022 | 10:55:AM
بڑی خبر۔پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل  ایک اور گرفتاری
کیپشن: پنجاب اسمبلی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب اسمبلی کے افسروں کیخلاف پولیس کی کارروائیاں تیز، ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو حراست میں لے لیا۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور ڈی جی کوآرڈی نیشن کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

 ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتازکی اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ رات ساڑھے تین بجے پولیس دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوارڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھر بھی چھاپہ مارا۔ پولیس دونوں افسران کو گھروں پر موجود نہ ہونے کے سبب گرفتار کرنے میں ناکام رہی،ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور اسمبلی آفیسرز کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔ اہل خانہ کو ہراساں بھی کیا گیا۔ پولیس ایکشن کی ویڈیوز سامنے آگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دیکھتے ہیں کون روکتا ہے؟ پرویز الہٰی نے ارکان  اسمبلی کو ہدایت جاری کردی

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے رائے ممتاز کی گرفتار ی کی شدید مذمت کی اور محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک کے گھروں پر چھاپوں کو حکومتی ہتھکنڈہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام ایکشن شہباز شریف کے حکم پر ہورہا ہے، پنجاب اسمبلی کے سینئر افسروں کی گرفتاری اور چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیںعون چودھری کے الزامات۔ عثمان بزدار بھی بول پڑے