پھولنگر پولیس کی بڑی کامیابی، چارروز قبل اغوا ہونیوالی لڑکی باحفاظت برآمد 

Mar 31, 2024 | 10:37:AM
پھولنگر پولیس کی بڑی کامیابی، چارروز قبل اغوا ہونیوالی لڑکی باحفاظت برآمد 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم سندھو،زبیر احمد) پھولنگر پولیس کی بڑی کامیابی، چارروز قبل اغوا ہونیوالی لڑکی صوبہ سندھ میں کچے کے علاقہ کشمور سے باحفاظت بازیاب کروالیا،والدین کا قصور پولیس سے اظہار تشکر جبکہ شہریوں کی جانب سے  پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  چار روزقبل پھولنگر سے اغوا ہونیوالی سونیا بی بی صوبہ سندھ میں کچے کے علاقہ کشمور میں ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئی تھی،ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے سندھ پولیس کے افسران کیساتھ رابطہ کیا اور سونیا بی بی کے اغوا کے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو پولیس کیساتھ مسلسل رابطہ میں رہے اور سونیا بی بی کی لوکیشن اور دیگرانفارمیشن شیئر کیں،سندھ اور پنجاب پولیس ضلع قصور کی مشترکہ کاوش سے سونیا بی بی کو کشمور کے علاقہ سے باحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔

تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے ایس ایچ او ثقلین بخاری کی سربراہی میں پنجاب باؤنڈری سے سندھ پولیس کے آفیسرز کا شکریہ ادا کیا جبکہ  قصور پولیس کی طرف سے سندھ پولیس کے آفیسرز کو پنجاب کی روایتی پگ پہنا کر شکریہ ادا کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:دائرہ اسلام میں داخل ہونیوالی خاتون چند گھنٹے بعد انتقال کرگئیں
ذرائع کے مطابق  تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے سونیابی بی کو باحفاظت والد کے حوالے کردیا، والدین نے قصور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔
پھولنگر کے شہری اور سماجی حلقوں نے قصور پولیس کی کامیاب کاروائی پر ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو اور انکی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

 ضلع کشمور اغوا کاروں کا گڑھ بن گیا ہے،اسی طرح ایک اور واقعہ گڈو تھانہ کی حدود 17 آر ڈی سے ڈاکوؤں نے چار سالہ بچے کو اغوا کرلیا جبکہ پولیس اور پٹھان قبیلے والے ڈاکوؤں کے تعاقب میں ہیں۔