سیاحتی مقدمات کھولنے کا فیصلہ

May 22, 2021 | 18:54:PM
سیاحتی مقدمات کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت نے ملک بھر میں سیاحت کے شعبے کو 24 مئی سے ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) برائے تدارک کورونا نے ملک بھر میں سیاحت کے شعبے کو 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاحت کے شعبے کو 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہوٹل اور گیسٹ ہاوسز سیاحوں سے کورونا منفی رپورٹ طلب کرنے کے پابند ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاوسز سیاحوں سے شناختی کارڈ طلب کرنے کے بھی پابند ہیں، جو افراد ویکسین لگوا چکے وہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی جمع کروائیں گے۔ 50سال اور زائد عمر کے افراد کیلئے بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کمرہ بک نہیں ہوگا، یکم جولائی کے بعد ہوٹلز عملہ 40 سال اور زائد عمر افراد کو بھی بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کمرہ نہیں دےگا۔
این سی او سی کے مطابق ایک کمرہ ایک ہی بندے کیلئے یا دو بڑے افراد اور بچوں کیلئے بک کیا جا سکتا ہے، ٹور آپریٹرز اور ہوٹل انتظامیہ تمام مسافروں کا ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، غیرملکی سیاحوں کیلئے ٹیسٹ، قرنطینہ اور ویکسینیشن پالیسی پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔
 سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر سیاحوں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کرائے جائیں گے، سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے مسافر ماسک اور سینیٹائزر کی مناسب تعداد یقینی بنائیں گے۔ متعلقہ اداروں کو ایس او پیز پر عمل در آمد کیلئے جرمانے اور دیگر سزائیں یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف اور مریم نواز کیلئے عدالت سے خوشخبری آ گئی