نوازشریف اور مریم نواز کیلئے عدالت سے خوشخبری آ گئی 

May 22, 2021 | 18:04:PM
نوازشریف اور مریم نواز کیلئے عدالت سے خوشخبری آ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں 25 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر اپیلوں پر سماعت کریں گے ، العزیزیہ ، ایون فیلڈ اور فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت ہو گی۔نوازشریف کے اشتہاری ہونے کی وجہ سے ان کا پلیڈر کون ہو گا ، اس حوالے سے آئندہ سماعت پر طے کیا جائے گا۔
العزیزیہ ریفرنس میں بھی نوازشریف نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا