نائیجریا: چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹینٹ جنرل طیارہ حادثے میں جاں بحق

May 22, 2021 | 10:37:AM
 جنرل ابراہیم عطاہیرو طیارہ حادثے میں جاں بحق
کیپشن: جنرل ابراہیم عطاہیرو طیارہ حادثے میں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹینٹ جنرل ابراہیم عطاہیرو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی نے نائیجرین ائیرفورس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کو جنرل عطاہیرو کا طیارہ شمالی ریاست کدونا  میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کو جنوری میں صدر محمدوبوہاری نے تعینات کیا تھا۔

واضح رہے نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری ملک میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر قابو پانے اور شدت پسندی کے روکنے کےلیے موثر اقدامات کے لیے کی گئی تھی۔نائیجریا میں تین ماہ قبل ائیرفورس کا چھوٹا مسافر طیارہ ابوجا ائیرپورٹ کے نزدیک گرکر تباہ ہوگیا تھا۔ اس واقعے میں 7 افراد جان سے گئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:    آرمی چیف سےبرطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات