اوپن اے آئی کا رواں برس کے اختتام تک بھرتیاں ڈبل کرنے کا اعلان

Mar 22, 2026 | 19:49:PM
اوپن اے آئی کا رواں برس کے اختتام تک بھرتیاں ڈبل کرنے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جدیدٹیکنالوجی کی حامل چیٹ جی پی ٹی کی پیرنٹ کمپنی اوپن اے آئی نے رواں برس کے اختتام تک بھرتیوں کو ڈبل کرنے کا اعلان کر دیا ، اوپن اے آئی اپنے ملازمین کی تعداد 8,000 افراد تک بڑھانا چاہتی ہے۔

 مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے بڑھتے ہوئے عالمی مقابلے میں اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھا جا سکے، فی الوقت کمپنی کے ملازمین کی تعداد تقریباً 4,500 ہے,زیادہ تر نئی بھرتیاں پروڈکٹ ڈیولپمنٹ، انجینئرنگ، تحقیق اور سیلز میں کی جائیں گی۔

کمپنی نے اس کے علاوہ ’ٹیکنیکل ایمبیسیڈر شپ‘ میں ماہرین کو بھی بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ کاروباری ادارے اوپن اے آئی کے ٹولز سے بہتر استفادہ کر سکیں۔

اوپن اے آئی کا تازہ ترین فنڈنگ راؤنڈ کمپنی کو 840 ارب ڈالر کی قدر دیتا ہے جس میں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اور سوفٹ بینک نے 110 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری راؤنڈ میں شمولیت کی۔

مالیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق نئی بھرتیاں اور مصنوعات کے فروغ کی حکمت عملی کمپنی کی سمت اور مارکیٹ میں سروس فراہم کرنے کے انداز کو بدل رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی نے گوگل کے جیمنی3 ماڈل کے جواب میں دسمبر 2025 میں داخلی طور پر ’کوڈ ریڈ‘ جاری کیا، غیر اہم منصوبوں کو روک دیا اور ٹیموں کو ترقیاتی کاموں پر مرکوز کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سوڈان میں ہسپتال پر حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد جاں بحق