میزائل کو روکا، وہ رکا کیوں نہیں، اسرائیلی فوج نے دیمونا میزائل حملے کے بعد ناکامی کی تحقیقات شروع کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیل کے چھوٹے شہر دیمونا میں رہائشی عمارت پر ایرانی بیلسٹک میزائل براہ راست لگنے کے بعداسرائیل کی فوج نے میزائل کو روکنے مین ناکامی کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ہمفتے اور اتوار کی درمیانی رات ہونے والے اس میزائل حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی فوج نے میڈیا کو بتایا کہ وہ دیمونا میں گرنے والے ایرانی بیلسٹک میزائل کو روکنے میں ناکامی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی بیلسٹک میزائل کو روکنے میں ناکامی کی تحقیقات کر رہا ہے جس نے آج شام جنوبی شہر دیمونا پر حملہ کیا، جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
فوج اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ فضائی دفاع نے بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنایا، لیکن انٹرسیپٹرز اسے گرانے میں ناکام رہے۔
فوج کا کہنا ہے کہ ’’واقعہ کی تحقیقات کی جائیں کہ یہ انٹرسیپشن کی کوشش کیسے ناکام ہوئی۔
ایران نے میزائل دیمونا ایٹمی ری ایکٹر پر گرانے کی وارننگ دی تھی
ایران کی طرف سے دیمونا شہر میں رہائشی عمارت کے میزائل کا نشانہ بننے کے بعد یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ میزائل کا حملہ دراصل دیمونا شہر سے الگ دیمونا نیوکلئیر ری ایکٹر پر کیا گیا تھا۔ ایرانی میڈیا نے بتایا کہ دراصل یہ میزائل حملہ ایران کے نظنز نیوکلئیر کمپلیکس پر ہونے والے حملے کے جواب میں کیا گیا۔
ایران نے پہلے وارننگ دی تھی
اسرائیلی فوج کے لئے آج شب آنے والی بیلسٹک میزائل کو روکنے مین ناکامی کا سوال اس لئے بھ یاہم ہے کہ ایران نے پہلے دیمونا نیوکلئیر سائیٹ پر میزائل مارنے کی رسمی وارننگ دی تھی۔ اس وارننگ کے بعد آنے والا میزائل ری ایکٹر سے بہت دور دیمونا شہر کی طرف آیا اور اس کو روکنے میں ناکامی سے 40 شہری زخمی ہوئے۔
دیمونا کا نیوکلئیر ری ایکٹر اور لیبارٹری دیمونا شہر سے 13 کلومیٹر دور بے آباد صحرا میں واقع الگ تھلگ کمپلیکس ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ایرانی میزائل گرنے سے اسرائیل کے شہر دیمونا میں 40 افراد زخمی
یہ بھی پڑھیئے: دیمونا شہر پر گرنے والے میزائل کا نشانہ دیمونا نیوکلئیر ری ایکٹر تھا، ایران کا انکشاف