عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سے رپورٹ طلب

Mar 22, 2023 | 12:29:PM
جوڈیشل کمپلیکس میں امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کے کیس میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور انتظامیہ سے 7 اپریل تک رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جوڈیشل کمپلیکس میں امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کے کیس میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور انتظامیہ سے 7 اپریل تک رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر عبد اللہ کی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی فائل گم ہونے کے کیس کے ساتھ اس کیس کو منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 18 مارچ کے واقعات سے متعلق آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

ضرور پڑھیں :تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں: زلمے خلیل زاد

اسسٹنٹ کمشنر عبد اللہ نے بطور پٹیشنر اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کا حکم تھا عمران خان امن و امان کی صورتحال پیدا نہیں کریں گے لیکن عمران خان نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس اور جوڈیشل کمپلیکس پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس نے عدالتی حکم کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کیے تھے لیکن عمران خان نے 17 مارچ کا عدالت کا ایک حکم بھی نہیں مانا لہٰذا عمران خان کو طلب کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔