ماڈل اداکارہ آمنہ الیاس کورونا کا شکار

Mar 22, 2021 | 21:08:PM
ماڈل اداکارہ آمنہ الیاس کورونا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف ماڈل اداکارہ آمنہ الیاس کی طبیعت خراب ہونے پرکورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آ یا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ آمنہ الیاس نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے ساتھ کام کرنے والے تمام ساتھی فنکاروں کو کوروناٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے ۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ تمام فنکار عالمی وبا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں ، خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔
واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے ملک بھر میں کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور بڑی تعداد میں مریض ہسپتالو ں میں علاج کروا رہے ہیں لیکن دوسری جانب اچھی خبر یہ ہے کہ کورونا ویکسی نیشن شروع ہو چکی ہے اور شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔