اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خاموشی سے شادی کرلی !!!

Mar 22, 2021 | 12:23:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی نامور اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خاموشی سے کرکٹر شہزر محمد سے شادی کرلی۔سوہائے علی ابڑو کو فلموں میں ان کی بولڈ پرفارمنس اور گانوں کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے، ان کی پہلی فلم ’انجمن‘ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جو ماضی کی مقبول فلم کا ریمیک تھی۔

سوہائے علی ابڑو نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا اور ان کا پہلا ڈراما ’من جلی‘ 2012 میں ریلیز ہوا۔

اس وقت تک سوہائے علی ابڑو 2 درجن سے زائد ڈراموں اور نصف درجن تک فلموں میں کام کر چکی ہیں اور انہیں ان کی پرفارمنس کی وجہ سے ایوارڈز بھی ملے۔’موٹر سائیکل گرل، رانگ نمبر اور جوانی پھر نہیں آنی‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر سوہائے علی نے مداحوں کے دل میں جگہ بنائی۔

سوہائے علی ابڑو اور شہزر محمد کی شادی کے حوالے اداکار ہمایوں سعید نے ان کی شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی، جس میں اداکارہ کو دولہا کے ساتھ عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ہمایوں سعید نے نئی زندگی کی شروعات کرنے پر سوہائے علی ابڑو اور شہزر محمد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 سوہائے علی ابڑو کے دولہے شہزر محمد فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور وہ کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور مایا ناز کرکٹر حنیف محمد کے پوتے ہیں۔