سرگودھا میں 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

Jun 22, 2026 | 18:43:PM
سرگودھا میں 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سرگودھا میں تھانہ سٹی کی حدود میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے بلاک نمبر 8 کی رہائشی  8 سالہ بچی منتہاء کریانہ  سٹور سے چیز لینے آئی تھی، دکاندار ارسلان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔
سفاک ملزم خون میں لت پت بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا ،پولیس نے  بچی کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے ۔ 
ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق  ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں : ہیٹ ویو، فرانس میں ریڈ ہیٹ الرٹ ، سپین، اٹلی ، بلجیم کو بھی وارننگ