انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

Jun 22, 2026 | 18:41:PM
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو گیا۔ ڈالر کی قدر 278 روپے 25 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 22 پیسے پر بند ہوئی۔

ماہرین کے مطابق زرمبادلہ مارکیٹ میں طلب و رسد کی صورتحال کے باعث ڈالر کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں پیر کے روز مختلف غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی, مارکیٹ ذرائع کے مطابق امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 46 پیسے پر آ گیا۔

یورو کی قدر میں 26 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 322 روپے 88 پیسے ہو گئی, برطانوی پاؤنڈ بھی 39 پیسے سستا ہوا اور 372 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔

اسی طرح یو اے ای درہم 5 پیسے کمی کے بعد 76 روپے 55 پیسے کا ہو گیا، جبکہ سعودی ریال 2 پیسے سستا ہو کر 74 روپے 86 پیسے پر آ گیا, کرنسی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باعث مختلف غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے:ذرائع