دو نوجوان نہاتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب گئے
کیپشن: تصویر، ویڈیو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مبارک حسین)ہٹیاں بالا میں جسکول آبشار کے قریب دو نوجوان نہاتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب گئے، نوجوانوں کا تعلق گجر بانڈی کے قصبہ کاغاں سے ہے۔
ڈوبنے والوں کی شناخت بائیس سالہ فراز سواتی ولد اشفاق اور اٹھارہ سالہ محسن ولد سعید سواتی کے نام سے ہوئی ہے، ریسکو1122 ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابھی تک نوجوانوں کی ڈیڈ باڈیز دریا سے ریسکیو نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :چیف جسٹس اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے، کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے