قطرکاخطےمیں کشیدگی پر تشویش کااظہار، فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
کیپشن: قطر وزیر خارجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قطر نے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے بعد صورتحال پر اظہار افسوس کیااورایران پر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فوجی کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔
قطری وزارت خارجہ کاکہناتھا کہ قطر نے بات چیت اور سفارتی راستے اختیار کرنے پر زور دیا،موجودہ کشیدگی کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں،قطر نے تمام فریقین سے تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور امن و استحکام کیلئے علاقائی و عالمی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی میں اضافےکا خدشہ