قیمہ دو پیازہ بنانے کی آسان ترکیب

Jun 22, 2025 | 12:05:PM
قیمہ دو پیازہ بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قیمہ دو پیازہ مغل دور کی مشہور ڈش جسے آج بھی برصغیر کے کھانوں میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔قیمہ دو پیازہ کا نام دراصل اس ترکیب میں پیاز کے دو مختلف طریقوں سے استعمال کی وجہ سے پڑا ہے، ایک پیاز کو باریک کاٹ کر ڈالا جاتا ہے اور دوسری پیاز کو فرائی کرکے ڈالا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اس کا نام دو پیازہ پڑ گیا۔چلیں آج آپ کو اس کو بنانے کی آسان ترکیب بتاتے ہیں۔

قیمہ دو پیازہ بنانے کے اجزا:

3 ،4 پیاز سلائس میں کٹی ہوئی

آدھا کلو قیمہ مٹن

2 پیاز لچھے دار کٹی ہوئی

1 کپ تیل

1 کھانے کا چمچ سرخ مرچ پاؤڈر

1 کھانے کا چمچ نمک

1/4 کھانے کا چمچ خشک دہنیا

1/4 کھانے کا چمچ ہلدی

1 چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر

1 چائے کا چمچ بھنا کٹا زیرہ

3 ٹماٹر

آدھا کپ دہی

4 ہری مرچیں

ہرا دھنیا

1 کھانے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ

 مچھلی کا قیمہ کیسے بنائیں؟
ترکیب:

کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈالیں جب رنگ تبدیل ہو جائے تو لہسن کا پیسٹ ڈال دیں۔

2 منٹ بھون کر اس میں قیمہ ڈال دیں اور 4،5 منٹ بعد اس میں سب مصالحہ جات ڈال دیں ساتھ میں ادرک بھی شامل کر دیں۔

درمیانی آنچ پر پکائیں ساتھ میں ٹماٹر ڈال دیں۔

4،5 منٹ بھون کر اس میں دہی شامل کر دیں جب دہی کا پانی 50% خشک ہو جائے تو لچھے دار کٹی ہوئی پیاز شامل کر دیں اور دم دے دیں۔

پانی بلکل خشک ہو جائے تو ہرا دھنیا ہری مرچ کاٹ کر ڈال دیں۔

قیمہ دو پیازہ تیار روٹی نان کے ساتھ پیش کریں۔مصالحے اپنے ٹیسٹ کے مطابق کم یا زیادہ استعمال کریں۔